ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے اے ہندوستاں والو: محبوبہ مفتی

نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے اے ہندوستاں والو: محبوبہ مفتی

Tue, 09 Apr 2019 16:28:30    S.O. News Service

سری نگر،9؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایک رپورٹ (جس کے مطابق فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے لوک سبھا انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے) پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”نہ سمجھوگے تو مٹ جاو گے اے ہندوستاں والو، تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔“

محبوبہ مفتی نے متذکرہ رپورٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”عدالت میں اپنا وقت کیوں ضائع کرو گے۔ بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370 ختم کرنے کا انتظار کرو۔ ہم خود بہ خود الیکشن نہیں لڑ پائیں گے کیونکہ آئین ہند کا جموں وکشمیر پر اطلاق ختم ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے اے ہندوستاں والو، تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔“ بتادیں کہ ”نہ سمجھو گے تو مٹ جاو گے اے ہندوستاں والو، تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں“ شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر ہے۔


Share: